17 جنوری 2015 - 20:45
فلسطینوں نے بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جنگی جرائم کی، ہیگ کے بین الاقوامی عدالت کی جانب سے تحقیقات کرنے کے فیصلہ کا فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے خیر مقدم کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابوزہري نے ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک مناسب فیصلہ قرار دیا ہے۔ ابوزہري نے کہا کہ بین الاقوامی عدالت کو چاہیے کہ وہ بہت سنجیدگی سے صیہونی حکام کے خلاف عدالتی کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر اس کارروائی کا خیر مقدم اور حمایت کرتے ہیں جس سے ان کے جرائم سامنے آئیں اور انہیں ان کے کئے کی سزا ملے۔

قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی عدالت کے سربراہ نے جمعے کو اعلان کیا تھا کہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کی تحقیقات کا ابتدائی کام شروع ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ اس تحقیقات میں2014 میں صیہونیوں کی جانب سے غزہ کی جنگ میں کیے جانے والے جرائم پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ غزہ کی جنگ میں کم سے کم 2100 فلسطینی شہید اور 11000 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

.......

/169